ٹھٹھہ،کالے یرقان ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on April 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ محکمہ صحت ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے کالے یرقان ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کے لئے مفت چیک اپ اور اسکے بچاﺅ کے لئے تین روزہ کیمپ کا دوسرا دن کرسچن کالونی ٹھٹھہ میں ڈی ایچ او ہیلتھ ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن کی نگرانی میں جاری رہا جس میں ماہر ڈاکٹر عارف اعوان اور ڈاکٹر اظہر قریشی کی نگرانی میں پہلے دن 58 مریضوں کا چیک اپ کرکے انہیں ویکسین محکمہ صحت کے ماہر عملے سکندر خاصخیلی قادر ھالو اور بابر کھوکھر کی جانب سے دی گئی جس میں ایک کیس ھیپا ٹائیس سی کا بھی ظاہر ہوا جبکہ دوسرے دن والے کئمپ میں دو سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ ہوا اور انکو ویکسین بھی دی گئی اسی دن ایک کیس ھیپاٹائٹس سی اور بی کا بھی ظاہر ہوا کئمپ میں آئے ہوئے بڑی تعداد میں مریضوں کے ماہر ڈاکٹروں اور عملے کی جانب سے چیک اپ اور ویکسین دینے کا عمل بھی جاری رہا اور مفت مشورے بھی دئے گئے کئمپ کا انتظام محکمہ صحت ٹھٹھہ کے بابو ہدایت اللہ فاصلاتی محمد علی جمادی اور دیگر نے سنبھالے آخری کئمپ 13 اپریل کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹھہ میں ہیپا ٹائیس کءمفت کئمپ لگائی جائیگی مزید کہا کہ جس جس عوام کو مفت چیک اپ کروانا ہے وہ تشریف لائیں اور اپنا مفت چیک اپ کروائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes