ڈینگی مچھر کی پیدائش و افزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنائیں

Published on March 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈینگی مچھر کی پیدائش و افزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنانے سمیت خصوصی طور پر قبرستانوں کی کڑی سرویلنس کی ہدایت کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ڈینگی کے خلاف مہم کو پورے جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں محکمانہ کوششیں ماند نہیں پڑنی چاہئیں تاکہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کا مسئلہ سر نہ اٹھا سکے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام و عملہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی کی پیدائش و افزائش کے ممکنہ ذرائع کا سراغ لگا کر ان کا صفایا یقینی بنایا جائے اور خصوصی طور پر قبرستانوں کی کڑی سرویلنس یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے منظم انسداد ڈینگی تحریک کے مؤ ثر نتائج حاصل کئے جائیں گے تاکہ ہر فرد تک ڈینگی مچھر کے لاروا کی تلفی اور اس سے بچاؤ کا احساس برقرار رہے۔انہوں نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی جدید خطوط پر تربیت کے علاوہ سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی بھی تربیت کرائی جاچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں بعض جگہوں سے ملنے والے ڈینگی لاروا کو کیمیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعہ تلف کردیا گیا ہے اور سرویلنس کا عمل ذمہ داری سے جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题