حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم کوشش کو پولیس نے ناکام بنایا،وزیراعظم

Published on April 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی منظم کوشش کو پولیس نے روکا۔عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بلیک میل کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی منظم کوشش کو پولیس نے روکا، اس دوران 4 پولیس اہلکار شہید اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری قوم ان پولیس ہیروز کی مقروض ہے، حکومت شہداء کے اہلخانہ کی مکمل ذمہ داری لے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog