پاکستان میں رمضان کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس طلب

Published on May 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی، محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کر دی، سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی کل سے رمضان المبار کا آغاز ہوگا۔ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题