ترکی نے عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

Published on April 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments


استنبول (یو این پی)ترکی نے اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا جو مختلف ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت ترکی اور اُن کی وزارت مذہبی امور نے مجھے خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں رواں ہفتے ترکش اداکاروں کے ہمراہ تنزانیہ سمیت مختلف افریقی ممالک کا دورہ کروں گا جہاں کھانے اور پینے کی اشیا سمیت ضروریات زندگی کی بنیادیں چیزیں وہاں کے مقامی افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题