اوکاڑہ،مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر گندم سے لوڈ غیر قانونی پکڑا جانے والا ٹرالہ چھڑوا لیا

Published on April 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر گندم سے لوڈ غیر قانونی پکڑا جانے والا ٹرالہ چھڑوا لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کے افسران نے غیر قانونی گندم سے لوڈ ٹرالے کو حویلی لکھا روکا۔جس پر ٹرالہ ڈرائیور شکیل کے بلانے پر ویگو ڈالے میں سوار چند مسلح ملزمان نے غنڈہ گردی کی اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے 200 بوری لوڈ گندم کے ٹرالے کو لے کر فرار ہو گئے اور فوڈ افسران کے سروس کارڈ ز بھی چھین کر لے گئے۔ حویلی لکھا پولیس نے ایک نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آصف نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا. مقدمہ میں 506بی 186’34 اور فوڈ سٹف کنٹرول ایکٹ 1958 کی دفعات شامل کی گئیں۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرفیصل شریف نے کہا کہ غیر قانونی گندم کی نقل و حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题