ادارہ امن و تعلیم ایجوکیشن کے ذریعے ملک میں امن قائم کرنا چاہتا ہے،حافظ غلام مرتضی

Published on February 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

\"PHOTO.LALYANI.\"

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ادارہ امن و تعلیم ایجوکیشن کے ذریعے ملک میں امن قائم کرنا چاہتا ہے، موجودہ تشدد و دہشت گردی کی فضا میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم پاکستان میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انسانیت کو فروغ دینا ہو گا۔ امن کی خواہش کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلم ، مسیحی، سنگھ اور ہندوں برادری کو اپنے اپنے مذہبی تحواروں میں ایک دوسرے کو شامل کرنا چاہئے۔ بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کیلئے ادارہ امن و تعلیم چرچوں میں محفل میلاد کا بھی انعقاد کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارحافظ غلام مرتضی نے اوریا فراز چرچ میں ادارہ امن و تعلیم اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ بین المذاہب ہم آہنگی ، امن کا فروغ،درس انسانیت ، ازروحِ بائبل اور قرآن مجید کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پادری آئی بی روکی نے کہا کہ اسلام و مسیحی مذہب میں قتل و غارت گری کی سخت ممانعت کی گئی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اس موقع پر مستونگ میں دہشت گردی کا شکار افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی گئی۔ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بننے پر مسیحی برادری کی طرف سے مبارکباد دی گئی۔ ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے بھائی محمد حسین سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کامیابی کے بعد سب سے زیادہ توجہ ایجوکیشن پر دی ہے، گزشتہ پچاس سال میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے ہم نے پانچ سال میں کروائے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پیار محبت اور امن کو فروغ دینے پر کی زور دیا ہے۔ ہماری سیاست کا مقصد ہی حلقہ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی نے کہا کہ تمام مذاہب نے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ ملک دشمن عناصر مذہبی فسادات کو ہوا دیتے ہیں ہمیں اپنی صفوں سے ملک دشمن عناصر کا نکال باہر کرنے کی ضرورت ہے، ایجوکیشن انسان کو شعور دیتی ہے۔ ایجوکیشن کے بغیر امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پادری لڈون جوزف نے کہا کہ پیار محبت، امن سلامتی اور آپس میں ہم آہنگی کو بیدار کیا جائے تاکہ ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ پادری اوریا فراز نے کہا کہ تعلیم ہی ہمیں خدا تک پہنچانے کا راستہ بتاتی ہے۔ تمام انبیا نے خدا کا پیغام ہم تک پہنچایا، جب اسلامی حکمرانوں نے اقتدار سمنبھالا تو اپنے اوپر ظلم کرنے والے تمام افراد کو معاف کر دیا۔ تقریب سے مسرت چمن ، سابقہ کونسلرملک مشتاق، محمد سلیم شاہ، شیخ فقیر حسین، ہدایت بھٹی، پادری اشرف ، محمد سلیم شاہ ،صفدر مسیح، پادری عمانوایل نظام ، پروین فراز ودیگر مقررین نے کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے ہمیں انسانیت کا درس دینا چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme