شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ، ضمانت منظور

Published on April 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی /رشید صابر ) لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ ریفری بینچ نے متفقہ طور پر ضمانت منظور کر لی ہے، گذشتہ روز جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ضمانت منظور ہوگئی ججز میں اختلاف، شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیاشہباز شریف کی ضمانت کی سماعت کے لیئے ریفری جج کا تقرر عمل میں لانے کے بعدتین رکنی ریفری بینچ کے روبرونیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ نصرت شہباز کے نام پر 299 ملین کے اثاثے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ میں 26 ٹی ٹیز ہیں سلمان شہباز کے اثاثے دو ارب پچیس کروڑ کے ہیں جن میں 150 ٹی ٹیز آ یں جن کی مالیت ایک ارب 60 کروڑ بنتی ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ جب ٹی ٹیز آنا شروع ہو یں تواس وقت سلمان شہباز کی عمر کیا تھی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سلمان شہباز کی اس وقت عمر 23 سال تھی۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے 533 ملین اثاثے ہیں جن میں 133 ٹی ٹیز شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ الجلیل گارڈن نے پارٹی فنڈ کے لیے بیس لاکھ دیے جو انہوں نے اپنے ملازمین کی کمپنیوں میں جمع کروا ئے، پیسے شہباز شریف کے اکاونٹ میں نہیں آئے مگر ان کے گھرانے کے افراد کے نام پر آ ئے نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے 533 ملین اثاثے ہیں جن میں 133 ٹی ٹیز شامل ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ جو ٹی ٹیز آتی تھیں ان کے ذرائے کیا تھے، آخر وہ رقم کہاں سے آ تی تھی جو ٹی ٹیز کے ذریعے بھجوائی گئی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کہا کہ آپ یہ بتا یں کہ کیا نیب نے تفتیش کی کہ یہ رقم کیا کک بیکس کی ہے یا کرپشن کی آپ کو تو یہ کرنا چاہیے تھا کہ آ پ تفتیش کرتے کہ ان کے غیر قانونی ذرا ئع کیا تھے ،نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ ’1996 میں سلمان شہباز نے ٹی ٹیز وصول کیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ یہ تو آپ سلمان شہباز کے متعلق بتا رہے ہیں،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ ’ہم تینوں ججز شہباز شریف کی ضمانت منظوری کے فیصلے پر متفق ہیں، شہباز شریف کی ضمانت منظوری متفقہ طور پر منظور کررہے ہیں،شہباز شریف کی ضمانت منظوری کا فیصلہ مجموعی طور پر اکثریتی رائے سے سنایا گیا، تین رکنی ریفری بینچ نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے فیصلے کی حمایت کی، شہباز شریف ضمانت منظور لاہور ہائی کورٹ فل بینچ کا فیصلہ

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme