وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، باہمی تعلقات پر گفتگو

Published on October 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments


لاہور: (یواین پی) ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کرانے کا عزم لیے وزیراعظم عمران خان تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا. وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور خطے کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے پر بھی بات چیت کی، کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی ایرانی قیادت کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات سمیت دیگر موضوعات زیر غور آئیں گے۔ یہ عمران خان کا ایران کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان رواں سال اپریل میں بھی ہمسائے ملک کا دورہ کر چکے ہیں۔ ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم منگل کو سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy