آج فلمساز میرے ساتھ بڑے بجٹ کی فلم بنانے کیلیے تیار نہیں، سنیل شیٹھی

Published on April 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments


فلمساز اکشے کمار کیساتھ 500 کروڑ کی فلم بنالے گا لیکن مجھ پر 50 کروڑ بھی لگانے کیلیے تیار نہیں،بالی ووڈ اداکار
ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی فلمساز میرے ساتھ 50 کروڑ کی فلم کرنے کیلیے تیار نہیں لیکن وہ اکشے کمار کے ساتھ 500 کروڑ کی فلم کرنے کیلیے تیار ہے۔بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی نے انڈسٹری کو ’بارڈر‘، ’کانٹے‘، ’مہرا‘، ’ہیرا پھیری‘ اور آوارا پاگل دیوانہ‘ جیسی کامیاب فلمیں دیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں انڈسٹری اب بہت تبدیل ہوگئی ہے اور میں اس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لگے بندھے کردار ادا نہیں کرتا بلکہ میں فلموں کیلیے بہت احتیاط سے کردار چنتا ہوں۔سنیل شیٹھی نے کہا کہ میں دیگر اداکاروں اور خاص طور پر ٹائیگر شروف اور ایوشمان کھرانا جیسے نوجوان اداکاروں کی طرح ہر ایک کے ساتھ کام نہیں کرسکتا بلکہ میں ایک مخصوص بینر تلے کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں اور میرے لیے یہ بات بھی معنیٰ رکھتی ہے کہ میری فلم کا ہدایت کار کون ہے لیکن میں ٹائیگر اور ایوشمان کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ وہ بینرز کے بجائے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔سنیل شیٹھی نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا منفرد مقام بنائیں، اگر آپ رسک نہیں لیتے تو آپ اداکار نہیں کہلائیں گے، سلمان خان ، اجے دیوگن، اکشے کمار کو دیکھیں انہوں نے اپنا مقام خود بنایا ہے اور یہاں تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ صرف باکس آفس دیکھتے ہیں اس لیے میں کہتا ہوں کہ کوئی بھی فلمساز میرے ساتھ 50 کروڑ کی فلم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن وہ اکشے کمار کے ساتھ 500 کروڑ کی فلم بنالے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes