دعوت اسلامی تھیلیسیمیا فری پاکستان بنائے گی :حافظ عثمان

Published on May 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

لاہور (یو این پی) دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو میں گزشتہ روز نشتر ٹاو¿ن پریس کلب اور سٹی پریس کلب کاہنہ نو لاہور کے صحافیوں کو افطار ڈنر دیا گیا اس موقع پر دعوت اسلامی لاہور کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ عثمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی پاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں حکومتی ذمہ داروں سے بھی بات چیت چل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ہمارے 200مرکز کام کررہے ہیں جن میں سے صرف 63 مرکز انگلینڈ میں عوامی فلاح وبہبود اور دین کا کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے دنوں میں دعوت اسلامی نے 40000 ہزار بلڈ بیگ مختلف ہسپتالوں کو ڈونیشن کیے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید حاکم ، نعمان اکبر گھمن ، سید لیاقت حسین بخاری اور عبدالستار عاجز،ڈاکٹر عدنان، عبدالرشید بھٹہ رانا خلیل ضمیر ، ڈاکٹر ارشد چودھری، سعید جٹ ، اکبر علی بھٹی ، ملک بشیر اعوان ،سہیل باجوہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes