کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے جوانوں کا بھرپورجوابی وار بھارتی گنوں کو سانپ سونگھ گیا

Published on May 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments


زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثر اور ثمینہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ منتقل ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ
آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان ،افسروں اور جوانوں کی آپریشل تیاریوں کی تعریف
بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے،جنرل قمر جا و ید باجوہ
ایل او سی پر تعینات جوانوں کی قربانیاں قابل تقلید ہیں،سپہ سالار پاک فو ج شہید لیفٹیننٹ خاور کے گھر بھی گئے
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر احتجاج
بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے، پاکستان
راولپنڈی/اسلام آباد/ کھوئی رٹہ(یو این پی)لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کراد یا جبکہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کہ ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا ہے ۔ یوا ین پی کے مطابق ہفتہ کے روز لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے اورعالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کراد یا۔بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثر اور ثمینہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور3 روز قبل بھی بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے تھے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کو سراہا ہے۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کی نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کو ہدایت کی کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر تعینات جوانوں کی قربانیاں قابل تقلید ہیں۔ اس دوران کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے دوسری طرف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جی پی سنگھ سے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا زخمیوں میں ایک عورت بھی شامل ہے پاکستان کی طرف سے بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes