وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Published on May 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش اور وزیراعظم نے کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق عیدالفطر کیلئے 10 مئی سے 15 مئی تک چھٹیاں ہونگی۔ خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تعطیلات پر دوسرے شہروں کو جانے والے افراد کیلئے اضافی ٹرینیں سات مئی تک چلائی جائیں گی، آٹھ مئی سے شاپنگ مالز بھی بند کر دئیے جائیں گے۔عید کے موقع پربین الصوبائی، انٹراور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چاند رات بازاروں پر بھی پابندی ہوگی۔ 10 سے 15 مئی تک عید تعطیلات کا مقصد ملکی سطح پر نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes