شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے غیر ملکی ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی

Published on May 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

 


لاہور (یواین ؛پی) عید الفطر قریب آگئی، شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے غیر ملکی ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں 11 مئی جبکہ کچھ ممالک میں 12 مئی کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق 11 مئی کو دنیا کے کسی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا، جبکہ کئی ممالک میں 12 مئی کو بھی چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر خلیجی اور عرب ممالک کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بھی 12 مئی کو چاند نظر آ جائے گا، یوں ان ممالک میں 13 مئی بروز جمعرات عید الفطر منائی جائے گی۔جبکہ پاکستان سمیت بیشتر ایشیائی ممالک میں 12 کی بجائے 13 مئی کو شوال کا چاند نظر آئے گا، یوں ان ممالک میں 14 مئی کو عید الفطر منائی جائےگی۔رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔ یوں 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题