بے گناہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کسی صورت قابل قبول نہیں، محمد نواز شریف

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments
05
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کسی صورت قابل قبول نہیں اور یہ مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ بدھ کواپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے ہمیشہ غیر مسلح فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فلسطینی عوام کے حق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog