نصرت فتح علی خان پورے خاندان کے سرکا تاج ہیں، گلوکار راحت فتح علی

Published on May 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان شوبز ناڈسٹری کے مقبول گلوکار راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے لیے کہا کہ نصرت فتح ہمارے پورے خاندان کے سرکا تاج ہیں۔گلوکار راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری دی۔گلوکار نے نے نصرت فتح علی خان کے مقبرے کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔اس حوالے سے راحت فتح علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں اور میرے خاندان کے لوگ خان صاحب کے مقبرے کو بنوا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقبرے کی تعمیر کے لیے چنیوٹ سے کاریگر بلوائے ہیں۔راحت فتح علی نے کہا کہ نصرت فتح علی خان ہمارے پورے خاندان کے سر کا تاج ہیں۔دوسری جانب گلوکار نے کہا کہ حکومت کچھ کرنا چاہتی ہے تو نصرت فتح علی خان اکیڈمی کے لیےکرے۔راحت فتح علی نے مزید کہا کہجس گھر میں نصرت فتح علی خان پیدا ہوئے،حکومت اس کے لیے بھی کچھ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes