عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمودخان

Published on May 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments


پشاور(یواین پی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورے کئے ،وزیر اعلی بغیر سکیورٹی پروٹوکول یونیورسٹی روڈ، کینٹ ، سٹی ، جی ٹی روڈ کے علاوہ پبی بھی پہنچے،،:کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا اچانک صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ ،،وزیر اعلی بغیر سکیورٹی پروٹوکول یونیورسٹی روڈ، کینٹ ، سٹی ، جی ٹی روڈ کے علاوہ پبی کا بھی دورہ کیا۔۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،وزیر اعلی نے بعض مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز پر سختی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔وزیر اعلی نے پبی پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔۔ وزیر اعلی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی حوالاتیوں سے ملے اور ان سے پولیس کے رویے کے بارے معلومات حاصل کی ۔تھانے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایس ایچ او کو وارننگ اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ تھانے کی حدود میں مال مقدمہ کی گاڑیوں صحیح ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلی محمودخان کاکہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوامی خدمات کی فراہمی میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے،کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایس او پیز عملدرآمد نا گزیر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题