انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقسیم ایوارڈ تقریب

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹھٹھہ کے مشترکہ تعاون سے ڈپٹی کمشنر ہاؤس مکلی میں انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب انسان پیدا ہوا تو وہ اپنی جستجو سے ہی آگے بڑھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان میں ایک جستجو کا رجحان ہے لیکن وہ کب باخبر ہوتا ہے اور اندر کی آواز کب آتی ہے وہ انسان کے اوپر انحصار کرتا ہے کہ کس طرح آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کا چارج لینے کے بعد سب سے پہلی خواہش تھی فطرت کا قانون جزا اور سزا جوکہ مذہبی و سیاسی نظریات کا بنیادی تصور ہے کہ آپ سزا اور جزا بھی دیں جو فقط ایک جانب صرف سزا نہیں بلکہ جو لوگ انتھک محنت کرکے بہتر کام کر رہے ہیں ان کی تعریف بھی ہونی چاہیے، جس کے مد نظر آج افسران، ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور تمام ٹیم ورکرز کی کاوشوں اور تعاون سے یہ ایک چھوٹی لیکن پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ پولیو مہم کے دوران بہتر کارکدگی کا مظاہرہ کرنے والے محنتی ورکرز کو نہ صرف ایوارڈ اور تعارفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو تاکہ وہ آئندہ بھی اسی ہی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس قومی فرض میں زیادہ سے زیادہ کوششیں لیکر ضلع کے دور دراز علاقوں میں جاکر گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں سو فیصد کامیابی اور بہتر نتائج حاصل کرنے پر محمکہ صحت، روینیو، پی پی ایچ آئی، لوکل گورنمنٹ، مرف، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف سمیت پوری ٹیم باالخصوص لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات ٹھٹھہ کے افسران کی جانب سے زرائع ابلاغ کے توسط سے ضلعی انتظامیہ باالخصوص پولیو کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے کہا یہ سب ہمارے پولیو ٹیم ورکرز کی محنت، لگن اور سچائی کی بدولت ہے کہ گذشتہ سال پورے ملک میں پولیو کا کوئی بھی کیس ظاہر نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی، ریجنل مینیجر مرف ملک آدم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی عبدالوحید جلبانی، ضلعی فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر محمد حسن گندرو، ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسیف اعجاز احمد جاکھرو، این اسٹاپ ڈاکٹر راجیش کمار، ڈاکٹر لائقہ اشفاق، ڈاکٹر ریحانہ یاسمین، صاحبہ پالاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پولیو مہم کے دوران بھرپور تعاون اور تقسیم ایوارڈ تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازیں پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملہ، ڈاکٹرز، پولیو ورکرز و دیگر کو شیلڈز اور تعارفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے گئے اور رنگا رنگ محفل کا بھی انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ٹی وی اسٹیج کے مشہور گلوکار راجہ عبدالرزاق ملاح نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب داد حاصل کیا۔ تقریب میں مختلف محکموں کے افسران و عملہ اور پولیو ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题