اوکاڑہ (یو این پی) سِرکی محلہ تھانہ بی ڈویژن کے قریب واقع درزی کی دوکان میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس ، دو فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ تقریباً پندرہ منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔