نگران وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری، مہمانوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں

Published on August 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اسلام آباد:(یو این پی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست (پیر) کو ہو گی، تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مہمانوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزراء کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی گورنرز اور نگران وزراء اعلیٰ کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes