دی ہنڈرڈ لیگ؛ شاہین آفریدی اورشاداب خان کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آئیں گی

Published on May 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments


ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا
لاہور (یواین پی)دی ہنڈرڈ لیگ میں بیشتراسٹارکرکٹرزایکشن میں نظرنہیں آئیں گے۔دی ہنڈرڈ لیگ میں بیشتراسٹارکرکٹرزایکشن میں نظرنہیں آئیں گے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اورشاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آئیں گی، ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا، اس دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا کی میزبانی کر رہی ہوگی، بعد ازاں پاکستان کے ساتھ ہوم میچزبھی ہوں گے۔دیگر ٹیمیں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو پیش نظررکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وائٹ بال میچز کھیلنے کا پلان بنا چکی ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران،کیرون پولارڈ، اندرے رسل اورسنیل نارائن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور گلین میکسویل سمیت بیشتر ٹاپ اسٹارز کی عدم دستیابی کے سبب دی ہنڈرڈ لیگ کا رنگ پھیکا پڑجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes