جھنگ میں ضلع کونسل اور چئیرمین بلدیہ کی نششتوں پر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

Published on December 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 810)      No Comments

babar
جھنگ (مدثر اسماعیل بھٹی )جھنگ میں ضلع کونسل اور چئیرمین بلدیہ کی نششتوں پر مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب بابر علی خان سیال نے 67ووٹ لے کر سیٹ اپنے نام کر لی ۔جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار صاحبزادہ حبیب سلطان نے 48ووٹ حاصل کیے۔دوسری جانب چئیرمین بلدیہ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ نواز اکرم 38ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری میں آزاد امیدوار میاں حبیب الرحمن چئیرمین جبکہ مخدوم میاں منیر حسین وائس چئیرمین منتخب ہوئے ۔میونسپل کمیٹی شورکوٹ کمیٹی میں محمد رفیق نے چئیرمین شپ پر کامیابی حاصل کر لی۔ میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اسلم چئیرمین جبکہ محمد بخش وائس چئیرمین منتخب ہوئے ۔جھنگ میں بھی بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ضلع کونسل اور پانچ میں سے چار میونسپل کمیٹی کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ صبح نو بجے سے شروع ہو کر دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔چئیرمین ضلع کونسل کے لیے جناح ہال ، جبکہ میونسپل کمیٹی جھنگ کے لیے دفتر ای ڈی او فنانس ،میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس ،میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے لیے ڈی ڈی او آفس گڑھ مہاراجہ اور میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے لیے تحصیل دفتر میں پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ ضلع کونسل کے مجموعی ارکان کی تعداد ایک سو سولہ ہے مگر ایک چئیرمین کے انتقال کے بعد یہاں ووٹرز کی ایک سو پندرہ رہ گئی ۔

01

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes