ضلع اوکاڑہ میں ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے چوہدری طاہر امین

Published on May 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

ہمیں ڈینگی فری پوزیشن برقرا ر رکھنے کے لئے اپنی کاوشوں کو اسی شدت سے آگے بڑھانا ہے
اوکاڑہ(یواین پی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات ڈینگی سے بچاو¿ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ،لوگوں کو آگاہی دینے اور سرکاری محکموں کے مربوط اقدامات کے متقاضی ہیں ضلع میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈینگی کا کوئی مریض نہ ہے ہمیں ڈینگی فری پوزیشن برقرا ر رکھنے کے لئے اپنی کوششوں اور کاوشوں کو اسی شدت سے آگے بڑھانا ہے بارش کی موجودہ صورت حال میںسر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ویکٹر سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy