مراکش کا بچہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیر کر اسپین پہنچ گیا

Published on May 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

 


میڈرڈ (یواین پی) مراکش کا بچہ پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیر کر اسپین پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق افریقی اسلامی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک غریب بچے کی جانب سے بہتر زندگی کے حصول کیلئے اٹھایا گیا اقدام بین الاقوامی میڈیا کیلئے خبر بن گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسپین اور مراکش کی حکومتوں کے درمیان گزشتہ چند روز سے تناو پیدا ہوا ہے۔مراکش نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپین نے مراکش کو انتہائی مطلوب دہشت گردی کو طبی مدد فراہم کی ہے۔ اسی لیے مراکش نے اسپین سے بدلہ لینے کیلئے اسپین کے قریب اپنی سرحد سے سیکورٹی ہٹا دی، جس کے بعد مراکش کے ہزاروں افراد نے اسپین کا رخ کر لیا۔ مراکشی حکومت کی جانب سے سرحد سے سیکورٹی ہٹانے کے بعد ایک ہفتے کے دوران ہزاروں افراد براستہ سمندر غیر قانونی طور پر اسپین پہنچ گئے۔ان ہزاروں افراد میں ایک بچہ بھی ہے جو پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے تیرتا ہوا اسپین پہنچا۔اسپین کی سرحد پر پہنچنے کے بعد بچہ زار و قطار رو رہا تھا، اور اسی دوران پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر مراکش سے اسپین پہنچنے والے دیگر مراکشی افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes