افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوئے تب ان کی بیٹی مریم کہاں تھیں ۔۔۔؟

Published on August 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

کابل (یواین پی) طالبان کے قبضے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے افغان صدر اشرف غنی کی بیٹی ‘مریم’ بیرون ملک عیش و آرام کی زندگی گزار رہی ہیں، 42 سالہ مریم غنی بروکلین کے کلنٹن ہِل میں ایک پرتعیش گھر میں رہتی ہیں۔
ویژوئل آرٹسٹ اور فلم ساز مریم غنی امریکہ میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی ، ان کےبارے کہا جاتا ہے کہ وہ غیر روایتی طرز زندگی گزار رہی ہیں جو کہ افغانستان کی عام خواتین کی زندگی سے بہت مختلف ہے۔مریم نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر رپورٹرز سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ امریکی شہریوں سے اپیل کررہی ہیں کہ وہ ان افغانوں کی مدد کریں جن کی زندگیاں ملک میں طالبان کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔
مریم کہتی ہیں کہ وہ افغانستان میں اپنے خاندان ، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے غمگین اور خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے منتخب عہدیداروں سے رابطہ کریں اور افغان مہاجرین کی ملک بدری کو روکنے اور مہاجرین کے لیے خصوصی ویزوں کے اجرا کو تیز کرنے کی درخواست کریں۔مریم غنی نے لکھا کہ ہر اس شخص کا شکریہ جس نے پچھلے دنوں رابطہ کیا اور یکجہتی کی یہ میرے لیے بہت ہے اور میں سخت محنت سے کام کررہی ہوں تاکہ افغان عوام کیلئے کچھ کرسکوں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy