پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشں

Published on May 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچادی۔ ملتان،وہاڑی، بورے والا، سرگودھا، جھنگ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش سے سائن بورڈ اور درخت اکھڑ گئے۔خوشاب میں تیز ہواؤں سے شو روم کا شیڈ کاروں پر گرگیا۔ادھر حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، ٹھٹھہ، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین میں بھی آندھی اور بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔خیبرپختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور ناران میں بھی بادل جم کے برسے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme