انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ‘حاجی گلزار

Published on January 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

raja

اسلام آباد (یواین پی) دی اسلام آباد ویلفئیر آرگنائزیشن کا سالانہ اجلاس صدر راجہ ظہیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران نے بھرپور شرکت کی جنرل سیکرٹری راجہ محمد زرداد نے سالانہ کار کردگی رپورٹ پیش کی جس کو شرکاء نے بھرپور سراہا پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد کلیم نے این جی او کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اجلاس کے مہمان خصوصی حاجی گلزار اعوان نے دی اسلام آباد ویلفئیر آرگنائزیشن کی شاندار کارکر دگی پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ویلفئیر کی کارکردگی پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور ان کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے مجھے آج اسلام آباد ویلفئیر کی کارکردگی دیکھ دلی خوشی ہوئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ان کے ساتھ مل کر کام کروں اور انسانیت کی خدمت کے اس مشن کو ہم مل کر آگے بڑھائیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog