مصباح الحق کی 47ویں سالگرہ ،سوشل میڈیا پیغامات کی بارش ہوگئی

Published on May 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق کپتان مصباح الحق نے اپنی 47ویں سالگرہ منا ئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔لارڈز کے تاریخی میدان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔سوشل میڈیاپر مصباح الحق کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔مصباح الحق 28 مئی 1974ء کوپنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے۔اٴْن کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔ اٴْنہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔مصباح الحق نے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور2002میں ایک روزہ کرکٹ سے کیا۔2007 میں مصباح الحق کو ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ ٹیم میں شامل کیاگیا جس میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کئے۔ٹیسٹ میچوں میں مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6سال 8ماہ تک طویل ترین کپتان رہے۔ان کی قیادت کرکٹ ٹیم نے 53میچ کھیلے جن میں سی24 میچ جیتے 13 ہارے اور 11بے نتیجہ رہے۔بطور کپتان انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 3943رنز اسکور کئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سنچری اسکور کرنے والے سنیئر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes