لوگوں کو آگاہی دی جائے کہ کوڑا ، کوڑا دان میں ڈال دیں ڈپٹی کمشنر صبااصغر علی

Published on May 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر صبااصغر علی کا ” خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تیسرے دن اوکاڑہ کے مختلف علاقوں کا دورہ چیف آفیسر کار پوریشن رانا نوید بھی ان کے ہمراہ تھے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی ٹیموں کو بہترین کام پر شاباش دی انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں صفائی ستھرائی کا خصوصی حکم دیتا ہے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے ہمیں حکومت پنجاب کے اس پروگرام کو کامیاب بنانا ہے ہمیں بطور ٹیم کے کام کرنا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ” خدمات آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں فیلڈمیں کام کرنے والی ٹیموںپر مکمل معاونت فراہم کی جائے ۔ انہوں کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں صفائی ستھرائی ،کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور وال چاکنگ کو ختم کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو آگاہی دی جائے کہ کوڑا ،گلیوں ،چوراہوں میں نہ پھینکیں بلکہ کوڑا دان میں ڈال دیں شاپر ز اور کوڑا ،سوریج میں نہ بہائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں خدمت ایپ پر آنے والی عوامی شکایات کو بھی فوراََ دور کیا جائے اور اس سلسلہ میں تحصیل کی سطح پر بلدیاتی اداروں کے افسران خصوصی دلچسپی سے کام کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes