پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

Published on May 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دودھ کی اہمیت کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خوراک میں دودھ کی افادیت اور اس کی پیداوار بڑھانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن دودھ کی بھرپور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے میں مکمل کامیابی حاصل نہ ہو سکی ہے ،پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ یہاں پرڈیری فارمنگ اور لائیوسٹاک کی ترقی سے بہتری کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے جانوروں کی صحت اور خوراک کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں خود کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme