پنجاب بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہد ا یت

Published on March 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

\"03\"
فیصل آباد (یو این پی) صوبہ بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر تمام اہم مقامات کی فول پروف سکیورٹی کے احکا مات جاری کئے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے تمام ڈویژنز کے انتظامی و پو.لیس حکام ، ریجنل پولیس آفیسرز، کمشنر ز ، رینج ڈی آئی جیز ،سٹی پولیس آفیسرز ، ڈی سی اوز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تمام شہروں میں بالعموم اور بڑے و حساس شہروں میں بالخصوص یوم پاکستان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جائیں۔فیصل آباد ریجن پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ یوم پاکستان کی تقریبا ت کی جگہوں پر مطلوبہ تعداد میں پولیس کے باوردی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ا ور حساس مقامات کے قریب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت ان کی مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام اضلاع کے ضلعی انتظامی و پولیس حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی یوم پاکستان کے موقع پر فول پر وف سکیورٹی پلان پر عملدر آمد یقینی بنائیں تاکہ تمام تر حفاظتی و تدارکی اقدامات کو مکمل رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ حکام پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کوئی غفلت ، کوتاہی یا لا پرواہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes