جنت مرزا بڑی مشکل میں پھنس گئیں؛ ایف آئی اے متحرک ہوگئی

Published on May 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments


فیصل آباد(یواین پی)پاکستان کی ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل جنت مرزا نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں، ان ویڈیوز میں جنت مرزا کے لباس پر ایک زنجیر تھی جس میں مسیحیوں کی مذہبی علامت صلیب بندھی ہوئی تھی۔لاہور کی مسیحی کمیونٹی نے فیڈرل انویسٹی گیشن آفس گلبرگ میں ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جنت مرزا نے کچھ روز قبل ویڈیو بنائی تھی ان کے لباس پر ایک زپ ہے جس پر صلیب لٹکی ہوئی تھی، انہوں نے ہمارے مقدس نشان کی توہین کی ہے اور پاکستان میں رہنے والے لاکھوں مسیحیوں کی دل آزاری ہوئی، لہذا ان کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر ہیں۔حال ہی میں اداکارہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 15 ملین فالوورز ہوئے تھے۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔اس کے علاوہ اداکارہ جنت مرزا ں ے حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 15 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy