پی ایس ایل میچز کیلئے ملتان سلطانز نے تیاریاں تیز کر دیں

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم نے تیاریاں تیز کر دیں ، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ۔شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ کی رونقیں عروج پر پہنچنے لگیں ، ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی اِن ایکشن ہو گئے ، کوچ اینڈی فلاور، مشتاق احمد اور اظہر محمود کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے خوب جان ماری۔بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کے مختلف سیشنز میں شرکت کی ، ملتان سلطانز کا پہلا مقابلہ دس تاریخ کو دفاعی چیمپئن کراچی کنگز سے ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题