پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم کیوں ہے؟ پی ٹی سی ایل نے اعلان کردیا

Published on October 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے تصدیق کی ہے کہ سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوئی ہے۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہورہا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے مختلف ریجنز میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں، ہماری تکنیکی ٹیمیں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں، ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں اور صبر کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme