قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے ساتھی قاضی محمد عیسیٰ کا45 واںیوم وفات ”آج“منایا جائے گا

Published on June 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

پشین (یواین پی ) جدوجہد آزاد ی کے رہنمااو ر بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے ساتھی قاضی محمد عیسیٰ کا45 واںیوم وفات آج 19جون کومنایا جائے گا۔وہ13 اپریل1913 کوبلوچستان کے علاقہ پشین میں پیدا ہوئے تھے ۔ان کے والد قاضی جلال الدین ریاست قلات کے وزیراعظم تھے1946 کے انتخابات میں انہیں مسلم لیگ کے شعبہ نشرواشاعت کا انچار ج بنادیا گیااس دوران جتنی مرتبہ قائد اعظم بلوچستان گئے ان کی میزبانی قاضی محمد عیسیٰ نے کی اور بعدازاں برازیل میں پاکستان کا سفیر مقررکیا گیا قاضی محمدعیسیٰ نے اپنی پوری سیاسی زندگی مسلم لیگ کے ساتھ گرزاری وہ 19جون1976 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes