حکمرانوں کی زبانیں چلتی ہیں کیونکہ ان کاکاکام نہیں بولتا ۔سرفراز نیازی

Published on May 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 558)      No Comments

Sarfraz Khan Niazi
جدہ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف سعودیہ کے مرکزی نائب صدر سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ جعلی اورچرب زبان حکمرانوں کی صرف زبانیں چلتی ہیں کیونکہ ان کاکام نہیں بولتا ۔جعلی حکومت نے قدم قدم پرجھوٹ کاسہارالیامگرحقیقت اورسچائی زیادہ دیرتک نہیں چھپ سکتی۔ حکمران قومی وسائل سے سیاسی رشوت کابازارگرم کئے ہوئے ہیں،ہرکسی کوبکاؤسمجھنا اوراس کی قیمت لگاناحکمرانوں کی بہت بڑی حماقت ہے۔چمک سے باضمیر عوام کومرعوب نہیں کیا جاسکتاوہ تبدیلی کی تحریک کے سرخیل ہیں۔ نوازحکومت کے بلندبانگ دعوؤں کے باوجود دوبرس کے دوران لوڈشیڈنگ میں دو فیصد بھی کمی نہیں ہوئی ۔ اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکومت وضاحت کرے آئندہ تین برسوں میں توانائی بحران سے سوفیصد نجات کس طرح ملے گی،حکمران مسلسل عوام کی آنکھوں میں دھول کیوں جھونک رہے ہیں ۔ وفاق سے پنجاب تک بدعنوانی اوربدانتظامی زوروں پر ہے، عوام کاپیمانہ صبر لبریز ہوگیا توجعلی حکومت کی مہلت ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمران قومی بحرانوں کوماضی کاورثہ قراردے کراپنی ناکامی اورنااہلی نہیں چھپاسکتے ۔اپنے حق میں اخبارات میں قصیدے چھپوانا شوبازشریف کی شعبدہ بازی ہے ،حکمران ڈیلیور کریں ورنہ اقتدارچھوڑدیں ریاست کی سا لمیت اورروشن مستقبل کیلئے بروقت، درست اوردوررس فیصلے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران دھرنے کاماتم چھوڑیں اورماہ صیام سے قبل عوام کوخاطرخواہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ خالی شاہراہوں کے جال سے بیمار معیشت کی چال درست نہیں ہوگی ۔عوام کوتعلیم ،صحت،انصاف اورباعزت روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme