گھر کے شیر انگلینڈ میں ڈھیر، بھارت کو عبرت ناک شکست

Published on June 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

سائوتھمپٹن (یواین پی) اپنے گھر کے شیر بھارتی سورما نیو ٹرل گراونڈ پر ڈھیر ہو گئے، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ نیوزی لینڈ اسی گراونڈ پر 2 سال پہلے ورلڈ کپ اٹھانے میں ناکام ہوا تھا۔ کین ولیمسن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ ساؤتھمپٹن کے میدان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کیلئے 139 رنز ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کین ولیمسن نے 52 جب کہ روز ٹیلر نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ خیال رہے کہ بھارت اپنی دوسری اننگز میں محض 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بھارت کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔بھارت کی جانب سے رشپ پنٹ 41 اور روہت شرما 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی نے 4 ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں جب کہ کائل جیمیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا۔بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے، ویرات کوہلی 44، اجنکا راہانے 49 اور روہت شرما 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلی جیمسن نے پانچ جب کہ نیل ویگنر اور ٹرنٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت کے 217 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز بنا سکی۔ اس طرح کیویز کو پہلی اننگز میں بھارت پر 32 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog