انگریزی بولنا یا انگریزی کپڑے پہننا سافٹ امیج نہیں احساس کمتری ہے، عمران خان

Published on June 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انگریزی بولنا یا انگریزی کپڑے پہننا سافٹ امیج نہیں احساس کمتری ہے، دہشتگری کی جنگ تھی تو’’سافٹ امیج‘‘لفظ سنتا تھا، سافٹ امیج کوئی چیز نہیں، سافٹ امیج خودداری سے آتا ہے، سافٹ امیج کیلئے پاکستانیت کو پروموٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے نیشنل امچیور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم فیسٹیول کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، ہم بالکل درست راستے پر جارہے ہیں، میں سوچتا تھا ہم بھی ایک دن اس طرف نکلیں گے، میں قریباًپاکستان کے ساتھ بڑا ہوا ہوں، فلم انڈسٹری کا آغاز دیکھا ہے،ہم غلط راستے پر چلے گئے حقیقی سوچ کی بجائے ہم نے بھارتی فلموں کو کاپی کرنا شروع کردیا، ہم نے دوسری فلموں کا جائزہ لینے کی بجائے ان کو کاپی کرنا شروع کردیااور ان کا کلچراپنا لیا، 60ء میں لوگ بھارتی فلم دیکھنے کیلئے لوگ کابل جاتے تھے، سوچ تھی کہ وہ بہتر فلم انڈسٹری ہے، ہم کاپی کریں گے تو لوگ ہمیں دیکھیں گے۔70ء میں ہمارا ٹی وی ہندوستان میں دیکھا جاتا تھا۔ دنیا کے اندر میرا تجربہ ہے، کہ کاپی کی کوئی ویلیو نہیں ہے، ویلیو صرف اوریجنل کو کرتی ہے، نصرت فتح علی خان کو شوکت خانم کی فنڈریزنگ کیلئے انگلینڈ اور امریکا بھی لے جاتا تھا، میری وہاں کے بڑے پا پ اسٹار سے واقفیت تھی، میں نے ان کو دعوت دی، وہ سب نصرت فتح علی کے فین بن گئے ،نصرت فتح علی خان کی ویلیو اس لیے تھی کہ کاپی نہیں کرتی تھی، اگر ان کی وفات نہ ہوتی تو مغرب میں ان کا نام بننے والا تھا۔میرا کرکٹ کا تجربہ ہے، میں پہلی بار انگلینڈ میں میچ کھیلنے گیا تو ہماری ٹیم کے لوگ کہتے تھے ہم انگزیز سے نہیں جیت سکتے، کیونکہ سوچ تھی کہ ان کے پاس تیکینک ہے، ہم جیتا ہوا میچ ہار جاتے تھے، پھر تبدیلی آئی ، ہم نے ان کو کاپی کرنا شروع کیا، لیکن جب ہم نے ریورس سوئنگ کو ایجاد کیا، دنیا نے پھر ہمیں بھی فالو کیا۔ میں چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری میں حقیقت آئے، نئی سوچ ہو، ہماری فلم انڈسٹری ہالی وڈ اور بالی وڈ سے متاثر ہے، ہمارے فلم سازوں کے پاس موقع ہے ہم دنیا کو پاکستان دکھائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题