ن لیگ حکومت نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

Published on February 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 669)      No Comments

5
اسلام آباد (یو این پی) مسلم لیگ نون حکومت نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، موجودہ حکومت کے دور میں آٹھ ہزار ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرضہ لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ بائیس ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا۔ ملکی و غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا رحجان بدستور جاری ہے، قرضوں کا مجموعی حجم بائیس ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا ہے جس میں ملکی قرضے 14 ہزار 787 ارب روپے اور غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 7 ہزار 200 ارب روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ موجودہ دور حکومت کے دور میں ملکی قرضوں میں5 ہزار 255 ارب اور غیر ملکی قرضوں میں ڈھائی ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر 2016 تک مقامی قرضوں کا بوجھ 14 ہزار 787ارب روپے ہو گیا جس میں طویل المدت قرضے 7 ہزار 904 ارب اور قلیل المدت قرضوں کا حجم 6 ہزار 482 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح 30 جون 2016 تک غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 7 ہزار 200 ارب روپے سے بڑھ گیا جس میں سرکاری قرضوں کا حجم 6 ہزار 200 ارب روپے ہو گیا۔ غیر ملکی مجموعی قرضوں میں غیر ملکی کرنسی، براہ راست سرمایہ کاروں کو قرضے کے واجبات، بینکوں، سرکاری اداروں اور نان ریذیڈنٹ ڈپازیٹس کے واجبات بھی شامل ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق تین سال قبل ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 14 ہزار 318ارب روپے تھا جس میں ملکی قرضوں کا حجم 9 ہزار 522 ارب روپے اور غیر ملکی قرضے 4 ہزار 800 ارب روپے تھے۔ قانون کے مطابق قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے مگر اس وقت قرضے جی ڈی پی کے تقریبا 68 فیصد تک پہنچ چکے ہیں جو فیسکل ریسپانسیبلیٹی اینڈ ڈیٹ لی میٹیشن ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog