نائنٹی 90 بیش کے نام سے نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی) امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے نائنٹی 90 بیش کے نام سے نئی عالمی کرکٹ لیگ کرانے کی منظوری دے دی ہے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی۔اس سلسلے میں شارجہ میں کام کرنے والی سینچری ایونٹ وسپورٹس ایف زیڈ سی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان ابو ظہبی میں جمعرات کو معاہدے پر دستخط کئے گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق اس تقریب میں شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور عبدالرحمن بخاطر سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ نائنٹی 90 بیش اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہے جس میں ایک اننگز 15 اوورز 90 بالز پر مشتمل ہوگی اور اس کا انعقاد تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں 2022ء میں ہوگا۔عبدالرحمن بخاطر کا اس موقع پر گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ یہاں کرکٹ کے ایک نئے دور کی ہنمائی کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا ہوں، میری کوشش ہے کہ کرکٹ کو یہاں ایک گھر میسر ہو سکے جبکہ کھیل کو بڑھاوا دینے اور اسے صحتمند رکھنے کے طریقے تلاش کرنے میں بھی مدد ملے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیا دلچسپ فارمیٹ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کھیل کے لئے بالکل نیا تجربہ اور کھیل کو پرکشش بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔خیال رہےکہ متحدہ عرب امارات میں نائنٹی 90 بیش کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ متعدد معروف عالمی بزنس ہاؤسز اور کریکٹنگ آئیکون اور بین الاقوامی کھلاڑی دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں جس میں کرکٹ سٹارز اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا ایک مرکب مل کرنائنٹی 90 بیش بال لیگ ٹورنامنٹ کا حصہ بننا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog