کاش گووندا جیسا بیٹا ہوتا، اہلیہ سنیتا کی خواہش

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا نے شوہر جیسے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا اور بیٹی ٹینا کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے یادگار لمحوں کو شیئر کیا۔پروگرام کے دوران سنیتا آہوجا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 36 سالوں میں گووندا کو بہترین بھائی، بہترین شوہر اور بہترین بیٹے کے روپ میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ اپنے والدین کا خیال رکھتے ہیں اسے دیکھتے ہوئے میں سوچتی ہوں کہ کاش میرا بھی ان کے جیسا ہی بیٹا ہوتا۔واضح رہے گووندا کی سنیتا سے شادی 1987 میں ہوئی تھی جن کی ایک بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题