پی پی ایچ آئی کے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گوادر میں اجلاس منعقد

Published on April 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 710)      No Comments

Sajid
گوادر(یواین پی )پی پی ایچ آئی کے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گوادر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اختر بلیدی کی سربرائی میں اجلاس منعقدہواپی پی ایچ آئی کے حاجی خان نے ڈی ایچ او گوادر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی ضلع گوادرمیں 22بیسک ہیلتھ یونٹ ہے جبکہ 16بی ایچ یوز میں لیباٹری سسٹم لگوائیں گئے ہے یونین کونسل سُر بندر کے بی ایچ یوز کی خستہ حال بلڈنگ اور ڈاکٹر زکے رہاشی کواٹر مکمل ناکارہ ہو چکے تھے جہیں مرمت کرواکے دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا حاجی خان کا کہنا تھا دسٹرکٹ گوادر کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹ کے لیے تمام ضروری سامانوں کوپرچیز کر لیا گیا ہے جلد تمام سنیٹر میں سامان ڈیلیور کیا جائے گا ڈسڑکٹ گوادر میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث 22بی ایچ یوز میں صرف 4ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہے 18بیسک ہیلتھ یونٹ میں میڈیکل ٹیکنیشن کام کررہے ہے ان کا مزید کہنا تھا ضلع گوادر کے سب تحصیل سُنٹ سر اورتحصیل پسنی کا علاقہ کلانچ نوگوایریا بن گیا ہے وہاں پی پی ایچ آئی کے کارندوں کا جانا مشکل ہے انھوں نے کہا پی پی ایچ آئی کی کوشش ہے علاقے کے غریب عوام کو مفت میڈیسن دستیاب ہوں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر اختر بلیدی کا کہنا تھا ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی 22 بیسک ہیلتھ یونٹ کے انچارج ڈپٹی کمشنر گوادر کی سربرائی اورموجودگی میں ماہانہ اجلاس کو شروع ہونا چائے تھا لیکن یہاں پر فورم مکمل نہیں ہوتا ہے ڈاکٹر اختر بلیدی کا کہنا تھا بحیثیت ڈی ایچ او گوادر پی پی ایچ آئی کے کارکردگی کے حوالے سے متمین نہیں ہوں پی پی ایچ آئی کے نماہندے نشاندی کرئے ہیلتھ سیکٹر میں ڈیوٹی نہ دینے والے ملازموں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈیوٹی ادا نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہ بند کی جائیگی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题