نیا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی قوی امید ہے: سعید اجمل

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

123لاہور (یو این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ان کا نیا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کی قوی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ باﺅلنگ ایکشن میں پانچ ڈلیوریز کا ٹیسٹ دیں گے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنا ایکشن کلیئر کرا لیں گے تاہم اگر کوئی ایک ڈلیوری ناکام ہوئی تو صرف اسی ورائٹی پر پابندی لگے گی اور باقی کلیئر ہونے والی ڈلیوریز کرانے کی اجازت مل جائے گی۔ سعید اجمل نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن باﺅلر بن کر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں اور ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی سے اس ایونٹ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes