بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں کیخلاف پیلٹ گن کا استعمال فوری روکے، اقوام متحدہ

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

نیویارک(یواین پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال کرنا فوری طور پر بند کرے۔ معصوم جانوں کیساتھ ایسا رویہ دوبارہ اختیار کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اہم بیان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریش کی جانب سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بچوں کے حقوق نظر انداز کرنا دل دہلا دینے والا عمل ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ وہاں سکولوں کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس میں ہونے والی کھلی بحث میں اپنی تازہ ترین رپورٹ بھی پیش کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگو، شام اور افغانستان جیسے جنگ زدہ ملکوں میں تقریباً 20 ہزار بچوں کیساتھ سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پیش کی گئی اس رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 2020ء درجنوں بچے اور بچیاں بھارتی فوج کے تشدد سے متاثر ہوئے، ان میں سے 9 کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 30 زندگی بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes