نوشہروفیروز،بوائز پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر دہماکے سے زمین بوس تین بچے شدید زخمی

Published on September 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)سندھ حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی گاوں عبدالحمید پنجابی کے بوائز پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر دہماکے سے زمین بوس تین بچے شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی اندورن سندھ شہری اور دیہی علاقوں میں قائم گورنمنٹ اسکولوں کی بلڈنگز سالوں سے مرمت نا ہونے سے خستہ حالی کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہیں نا کہیں اسکولوں کی چھتوں کے پلستر گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ایسا ہی واقع مورو کے نواحی علاقے گاوں عبدالحمید پنجابی میں قائم بوائز پرائمری اسکول میں بچے کلاس روم میں پڑھ رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت کا پلستر کلاس میں موجود بچوں پر دہماکے سے گرا جس سے شہزاد زرداری گلزار زرداری اور مختیار زرداری زخمی ہوگئے اسکول میں شور اور بچوں کے رونے کی آواز پر گاوں والوں نے فوراً اسکول سے بچوں کو باہر نکالا اور زخمی بچوں تعلقہ اسپتال مورو لیجایا گیا زخمی بچوں کے والدین کق کہنا ہے مزکورہ اسکول بلڈنگ کی خستہ حالی کا متعدد بار اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے مگر انتظامیہ کی روایتی بے حسی برقرار ہے ان کی نااہلی کی وجہ سے آج بچے زخمی ہوئے ہیں خدانخواستہ کل کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme