جھنگ،تیز رفتار بس نے ایک شخص کی جان لے لی

Published on July 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

جھنگ (یواین پی)لاری اڈا سے آتے ہوئے تیز رفتار بس نے 17سالہ نو جوان موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری ۔موٹر سائیکل سوار موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔لاری اڈا شہر میں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ہر وقت اپنی جان کی فکر ہوتی ہے۔ شالیمار والوں کی تیز رفتاری ہر آئے دن کسی نہ کسی کی جان لے لیتی ہے۔عوام وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی پی اوجھنگ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ بسوں کے اڈے شہر سے باہر منتقل کئے جائیں ۔عوام کی جانوں کی حفاظت کی جائے اوراس بات کو تقینی بنایا جائے کہ شہر کے اندر ہیوی ٹریفک کی رفتار کم ہونی چاہیے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ اس ظالم ٹراسپورٹ کو شہر کے اند ر فوری طور پر بند کیا جائے اور شالیمار ٹراسپورٹ پر شہر کے اند ر تیز رفتاری پر پابندی لگائی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes