مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج آنے لگے

Published on July 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

لاہور(یواین پی) مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج آنے لگے، جون کے مہینے میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 10 فیصد کی سطح سے نیچے آگئی، مہنگائی کی سالانہ شرح بھی 9 فیصد سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی کی نسبت جون میں مہنگائی کی شرح میں 0.24 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2020-21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.90 فیصد رہی، جون میں شرح 9.70 فیصد ریکارڈ کی گئی، مئی کی نسبت جون میں مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، ایک سال میں شہروں میں انڈے 32.88 فیصد ،خوردنی گھی 23.75 فیصد ،مصالحہ جات23.27 فیصد ،کوکنگ آئل 21.93 فیصد ،ٹماٹر 19.67 فیصد ، گندم 18.99 فیصد، گوشت 16.66 اور دودھ 14.19 فیصد مہنگاہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں شہروں میں دال مونگ 20.17 فیصد سستی ہوئی، آلو 16.42 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادپر انڈے 37.97 فیصد مہنگے ہوئے، اسی عرصے میں کوکنگ آئل 30.81 فیصد مہنگاہوا، خوردنی گھی 26.84 فیصد، ٹماٹر 23.86 اور گندم 20.09فیصد مہنگی ہوئی، دیہی علاقوں میں سالانہ بنیاد پر چینی 20.69 فیصد مہنگی ہوئی۔چاول 9.98 فیصد مہنگے ہوئے، دیہی علاقوں میں دال مونگ 25.23 فیصد اور آلو 19.38 فیصد سستا ہوا، پیاز 12.73 فیصد,پھل 11.77اور دال مسور2.59 فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے طابق جون میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 28.94 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز 14.97فیصد، انڈے 4.37 اور سبزیاں3.11 فیصد مہنگی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گوشت 2.85 فیصد اور گندم 1.52 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہروں میں چکن 36.86 اور پھل 20.07 فیصد سستے ہوئے، دال مونگ 6.10 فیصد، دال چنا 1.82 اوردال ماش 1.24 فیصد سستی ہوئی، دیہی علاقوں میں ٹماٹر 26.76 اور سبزیاں 9.09فیصد سستی ہوئی، انڈے 4.72فیصد، گندم 3.11 اور گڑ 2.49 فیصد سستا ہوا، ماہانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں چکن 32.50 فیصد سستاہوا، دیہی علاقوں میں پھل 12.58فیصد,دال مونگ 7.92 اور دال ماش 2.12 فیصد سستی ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes