محراب پور؛نو عمر چرواہا تیز رفتار گرین لائن کی زد میں آکر جاںبحق

Published on July 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی
محراب پور(یواین پی)محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیپارجہ کھلے ریلوے کراسنگ پر نو عمر چرواہا تیز رفتار گرین لائن کی زد میں آکر جاںبحق 13 بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق محراب پور ایک چھوٹے سے غیر معروف اسٹیشن ڈیپارجا ریلوے پھاٹک کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی گرین لاِئن ایکسپریس ٹرین کی زد میں دس سالا نو عمر بچہ ماجد بڑدی جاں بحق ہوگیا ورثہ کا کہنا ہے کہ ماجد صبح سویر ناشتہ کرکے بکریاں لے کر کھیتوں میں گیا جہاں جانے کے لیے ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے جادثے کا شکار ہوگیا جبکہ اس حادثے میں 13 تیرا سے زائد بکریاں بھی حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں پولیس نے لاش کو سیٹھارجا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog