پنجاب:بھارتی جارحیت نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی

Published on August 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

66
سیالکوٹ(یو این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ورکنگ باوٴنڈری پر شدید کشیدگی،سرحدی دیہات کے لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری،کندن پور سمیت ملحقہ دیہات کے تعلیمی ادارے بند رہے،سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر آئے روز بھارتی فوج کی فائرنگ اورگولہ باری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،بھارتی جارحیت نے شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا،گزشتہ روز متاثرہ گاوٴں کے مکینوں نے اپنا گھر بار چھوڑا اور محفوظ مقام پر رات بسر کی اور دن ہوتے ہی اپنے گھروں کو لوٹ آئے،بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے،کشیدگی کے باعث کندن پور سمیت ملحقہ دیہات کے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں،شہریوں کے مطابق بھارتی جارحیت ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتی،اگر بھارت نے اپنی روش نہ بدلی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy