ڈینگی سے بچاؤکی مہم پورے جوش اور جذبے سے جاری رکھی جائے چوہدری طاہر امین

Published on July 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کی مہم پورے جوش اور جذبے سے جاری رکھی جائے، تمام محکمہ جات حکومتی ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹومالوجسٹ محمد اقبال اور دیگر محکمہ جات کےضلعی سربراہان اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری طاہر امین نے تمام محکموں کے افسران پر زور دیا کہ عوام الناس میں ڈینگی کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے ساتھ وہ اپنے دفاتر اور اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے.اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹومالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع بھرمیں ڈینگی سے بچاؤکیلئے کیے جانے والے اقدامات، ویکٹر سرویلنس،ھاٹ اسپاٹس کی نگرانی، لاجسٹک پوزیشن اور علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes